Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4031 (مشکوۃ المصابیح)

[4031] حسن، رواہ أبو داود (2726)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَامَ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ: ((إِنَّ عُثْمَانَ انْطَلَقَ فِي حَاجَةِ اللہِ وَحَاجَةِ رَسُولِہِ وَإِنِّي أُبَايِعُ لَہُ)) فَضَرَبَ لَہُ رسولُ اللہ بِسَہْمٍ وَلَمْ يَضْرِبْ بِشَيْءٍ لِأَحَدٍ غَابَ غَيْرَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ غزوہ بدر کے روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا:’’بے شک عثمان،اللہ اور اس کے رسول کے کام سے گئے ہوئے ہیں،اور میں ان کی بیعت کرتا ہوں،پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا،جبکہ آپ نے ان کے علاوہ کسی اور غیر حاضر شخص کے لیے حصہ مقرر نہیں فرمایا۔حسن،رواہ ابوداؤد۔