Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4044 (مشکوۃ المصابیح)
[4044] رواہ مسلم (93/ 1784)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنس: أَنَّ قُرَيْشًا صَالَحُوا النَّبِيَّ ﷺ فَاشْتَرَطُوا عَلَی النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ مَنْ جَاءَنَا مِنْكُمْ لَمْ نَرُدَّہُ عَلَيْكُمْ وَمَنْ جَاءَكُمْ مِنَّا رَدَدْتُمُوہُ عَلَيْنَا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ أَنَكْتُبُ ہَذَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ إِنہ من ذہبَ منَّا إِليہم فَأَبْعَدَہُ اللہُ وَمَنْ جَاءَنَا مِنْہُمْ سَيَجْعَلُ اللہُ لَہُ فرجا ومخرجاً)) . رَوَاہُ مُسلم
انس ؓ سے روایت ہے کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صلح کی تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ شرط عائد کی کہ تمہاری طرف سے جو شخص ہمارے پاس آئے گا تو ہم اسے تمہیں واپس نہیں کریں گے،اور جو شخص ہماری طرف سے تمہارے پاس آئے گا تو تم اسے ہمیں واپس کرو گے،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم (یہ شرط) لکھ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں،جو شخص ہماری طرف سے ان کی طرف جائے گا تو اللہ نے اسے دور کر دیا،اور جو شخص ان کی طرف سے ہمارے پاس آئے گا تو اللہ اس کے لیے عنقریب کوئی خلاصی کی راہ پیدا فرما دے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔