Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4050 (مشکوۃ المصابیح)

[4050] متفق علیہ، رواہ البخاري (3167) و مسلم (1765/61)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أبي ہُرَيْرَة قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ: ((انْطَلِقُوا إِلَی يہود)) فخرجنا مَعَہ حَتَّی جِئْنَا بَيت الْمدَارِس فَقَامَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((يَا مَعْشَرَ يَہُودَ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا اعْلَمُوا أَنَّ الْأَرْضَ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ وَأَنِّي أُرِيدُ أَنْ أُجْلِيَكُمْ مِنْ ہَذِہِ الْأَرْضِ. فَمَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ بِمَالِہِ شَيْئا فليبعہ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہم مسجد میں تھے اسی دوران نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’(میرے ساتھ) یہود کی طرف چلو۔‘‘ ہم آپ کے ساتھ چلے حتی کہ ہم مدرسہ میں پہنچے تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا:’’جماعت یہود! اسلام قبول کر لو،بچ جاؤ گے،جان لو! زمین اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ میں تمہیں اس سرزمین سے نکال دوں،تم میں سے جو شخص اپنے مال میں سے کوئی چیز پائے تو وہ اسے بیچ ڈالے۔‘‘ متفق علیہ۔