Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4052 (مشکوۃ المصابیح)

[4052] متفق علیہ، رواہ البخاري (3053) و مسلم (1637/20)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسلم أَوْصَی بِثَلَاثَةٍ: قَالَ: ((أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مَا كُنْتُ أُجِيزُہُمْ)) . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَسَكَتَ عَن الثَّالِثَة أَو قَالَ: فأنسيتہا

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین چیزوں کی وصیت فرمائی،فرمایا:’’مشرکین کو جزیرۂ عرب سے نکال دینا،وفد آئیں تو انہیں ان کی ضرورت کی چیزیں فراہم کرنا جیسے میں انہیں فراہم کرتا تھا۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تیسری چیز کے متعلق خاموشی اختیار فرمائی،یا ابن عباس ؓ نے کہا تیسری بات مجھے یاد نہیں رہی۔متفق علیہ۔