Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4053 (مشکوۃ المصابیح)

[4053] رواہ مسلم (1767/63)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لأخرِجنَّ اليہودَ والنصَاری من جزيرةِ الْعَرَب حَتَّی لَا أَدَعَ فِيہَا إِلَّا مُسْلِمًا)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةٍ: ((لَئِنْ عِشْتُ إِنْ شَاءَ اللہُ لَأُخْرِجَنَّ الْيَہُودَ وَالنَّصَارَی مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ)) الْفَصْلُ الثَّانِي لَيْسَ فِيہِ إِلَّا حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ ((لَا تَكُونُ قِبْلَتَانِ)) وَقَدْ مَرَّ فِي بَاب الْجِزْيَة

جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،عمر بن خطاب ؓ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکال دوں گا حتی کہ میں اس میں صرف مسلمانوں ہی کو رہنے دوں گا۔‘‘ مسلم۔اور ایک روایت میں ہے:’’اگر میں ان شاء اللہ زندہ رہا تو میں یہود و نصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکال دوں گا۔‘‘ رواہ مسلم۔ لَیْسَ فِیْہِ اِلَّا حَدِیْثُ ابْنِ عَبَّاسِ ؓ: ((لَا تَکُوْنُ قِبْلَتَانِ)) وَقَدْ مَرَّ فِیْ بَابِ الْجِزْیَۃِ۔ اس میں ابن عباس ؓ سے مروی ایک ہی حدیث ہے:’’ایک ریاست میں دو قبیلے (یعنی دو دین) نہیں ہو سکتے۔‘‘ جو کہ باب الجزیۃ میں گزر چکی ہے۔