Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4059 (مشکوۃ المصابیح)
[4059] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2952)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَتَی بطبية فِيہَا خَرَزٌ فَقَسَمَہَا لِلْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ أَبِي يَقْسِمُ لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نگینوں کی ایک تھیلی پیش کی گئی تو آپ نے اسے آزاد عورتوں اور لونڈیوں کے مابین تقسیم فرما دیا۔عائشہ ؓ نے فرمایا: میرے والد (ابوبکر ؓ) آزاد اور غلام ہر دو میں تقسیم فرمایا کرتے تھے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔