Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4060 (مشکوۃ المصابیح)

[4060] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2950) ٭ فیہ محمد بن إسحاق مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن مالكِ بن أوسِ بن الحدَثانِ قَالَ: ذكر عمر بن الْخطاب يَوْمًا الْفَيْءَ فَقَالَ: مَا أَنَا أَحَقُّ بِہَذَا الْفَيْءِ مِنْكُمْ وَمَا أَحَدٌ مِنَّا بِأَحَقَّ بِہِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا أَنَّا عَلَی مَنَازِلِنَا مِنْ كِتَابِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَسْمِ رَسُولِہِ ﷺ فَالرَّجُلُ وَقِدَمُہُ وَالرَّجُلُ وَبَلَاؤُہُ وَالرَّجُلُ وَعِيَالُہُ وَالرَّجُلُ وَحَاجَتُہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

مالک بن اوس بن حدثان ؓ بیان کرتے ہیں،عمر بن خطاب ؓ نے ایک روز مالِ فے کا ذکر کیا تو فرمایا: میں اس مال فے کا تم سے زیادہ حق دار ہوں اور نہ ہم میں سے کوئی اور اس کا زیادہ حق دار ہے،ہم اللہ عزوجل کی کتاب اور اس کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تقسیم کے مطابق اپنے مراتب پر ہیں،کوئی آدمی اپنے قبولِ اسلام میں سبقت رکھنے والا ہے،کوئی اپنی شجاعت والا ہے،کوئی آدمی عیال دار ہے اور کوئی آدمی ضرورت مند ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔