Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4073 (مشکوۃ المصابیح)

[4073] رواہ مسلم (1955/57)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ اللہَ تَبَارَكَ وَتَعَالَی كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَہُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَہُ)) . رَوَاہُ مُسلم

شداد بن اوس ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض کر دیا ہے،جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو۔جب تم ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو،تم میں سے ہر ایک اپنی چھری تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے۔‘‘ رواہ مسلم۔