Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4083 (مشکوۃ المصابیح)

[4083] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2851) ٭ مجالد ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عدي بن حَاتِم أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((مَا عَلَّمْتَ مِنْ كَلْبٍ أَوْ بَازٍ ثُمَّ أَرْسَلْتَہُ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللہِ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكَ عَلَيْكَ)) . قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ؟ قَالَ: ((إِذَا قَتَلَہُ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْہُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَمْسَكَہُ عَلَيْكَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم نے کسی کتے یا باز کو سدھایا،پھر تم نے اسے اللہ کا نام لے کر چھوڑا تو اس نے جو تمہارے لیے محفوظ رکھا اسے کھا۔‘‘ میں نے عرض کیا،اگر وہ مار دے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب اس نے اسے مار دیا اور اس میں سے کچھ نہ کھایا تو وہ اس نے تمہارے لیے ہی محفوظ رکھا ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔