Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4084 (مشکوۃ المصابیح)

[4084] صحیح، رواہ أبو داود (لم أجدہ بھذا اللفظ و رواہ بلفظ آخر: 2849) [و الترمذي (1468)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرْمِي الصَّيْدَ فَأَجِدُ فِيہِ مِنَ الْغَدِ سَہْمِي قَالَ: ((إِذَا عَلِمْتَ أَنَّ سَہْمَكَ قَتَلَہُ وَلَمْ تَرَ فِيہِ أَثَرَ سَبُعٍ فَكُلْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں شکار پر تیر پھینکتا ہوں اور اگلے روز میں اس میں اپنا تیر دیکھتا ہوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تمہیں یقین ہو گیا کہ تمہارے ہی تیر نے اسے مارا ہے اور تم نے اس میں کسی درندے کا نشان نہ دیکھا تو پھر کھاؤ۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔