Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4086 (مشکوۃ المصابیح)
[4086] صحیح، رواہ الترمذي (1464 وقال: حسن صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي ثَعْلَبَة الْخُشَنِي قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا أَہْلُ سفر تمر الْيَہُود وَالنَّصَارَی وَالْمَجُوسِ فَلَا نَجِدُ غَيْرَ آنِيَتِہِمْ قَالَ: ((فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَہَا فَاغْسِلُوہَا بِالْمَاءِ ثُمَّ كلوا فِيہَا وَاشْرَبُوا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابو ثعلبہ خشنی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم مسافر لوگ ہیں،ہم یہود و نصاریٰ اور مجوسیوں کے پاس سے گزرتے ہیں،ہمیں ان کے برتن ہی دستیاب ہوتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو انہیں پانی کے ساتھ دھو لو پھر ان میں کھاؤ پیو۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی۔