Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4087 (مشکوۃ المصابیح)
[4087] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1565 وقال: حسن) و أبو داود (3784)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ طَعَامِ النَّصَارَی وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْہُ فَقَالَ: ((لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ فِيہِ النَّصْرَانِيَّة)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عیسائیوں کے کھانے کے متعلق دریافت کیا،اور ایک روایت میں ہے: ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ بعض کھانوں سے میں اجتناب کرتا ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اپنے دل میں کوئی خلجان محسوس نہ کرو کہ اس میں تم نے عیسائیوں کی مشابہت اختیار کی ہے۔‘‘ (کیونکہ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کا کھانا نہیں کھاتے۔) اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔