Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4095 (مشکوۃ المصابیح)
[4095] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1480 وقال: حسن غریب) و أبو داود (2858)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن أبي وَافد اللَّيْثِيّ قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ الْمَدِينَةَ وَہُمْ يَجُبُّونَ أَسْنِمَةَ الْإِبِلِ وَيَقْطَعُونَ أَلْيَاتِ الْغَنَمِ فَقَالَ: ((مَا يُقْطَعُ مِنَ الْبَہِيمَةِ وَہِيَ حَيَّةٌ فَہِيَ مَيْتَةٌ لَا تُؤْكَلُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
ابوواقد لیشی ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو اہل مدینہ اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کرتے تھے دنبوں کی چکیاں کاٹ لیا کرتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو حصہ زندہ جانور سے کاٹ لیا جائے تو وہ (کٹا ہوا حصہ) مردار ہے،اسے نہ کھایا جائے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔