Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4096 (مشکوۃ المصابیح)
[4096] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2823) و مالک (489/2 ح 1076)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَنَّہُ كَانَ يَرْعَی لِقْحَةً بِشِعْبٍ مِنْ شِعَابِ أُحُدٍ فَرَأَی بِہَا الْمَوْتَ فَلَمْ يَجِدْ مَا يَنْحَرُہَا بِہِ فَأَخَذَ وَتِدًا فَوَجَأَ بِہِ فِي لَبَّتِہَا حَتَّی أَہْرَاقَ دَمَہَا ثُمَّ أَخْبَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَمَرَہُ بِأَكْلِہَا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَمَالِكٌ وَفِي رِوَايَتہ: قَالَ: فذكاہا بشظاظ
عطاء بن یسار،بنو حارثہ کے آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ احد کی ایک گھاٹی میں اونٹنی چرایا کرتا تھا،اس نے اونٹنی میں موت کے آثار دیکھے تو اس نے اسے ذبح کرنے کے لیے کچھ نہ پایا،چنانچہ اس نے ایک میخ لی اور اس کے سینے کے اوپر کے حصے میں مار دیا حتی کہ اس کا خون بہا دیا،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا تو آپ نے اسے کھانے کا حکم فرمایا۔ اور مالک کی روایت میں ہے کہ اس نے تیز لکڑی کے ساتھ اسے ذبح کیا۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد و مالک۔