Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4111 (مشکوۃ المصابیح)

[4111] متفق علیہ، رواہ البخاري (5537) و مسلم (1946/44)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن ابنِ عبَّاسٍ: أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی مَيْمُونَةَ وَہِيَ خَالَتُہُ وَخَالَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ فَوَجَدَ عِنْدَہَا ضَبًّا مَحْنُوذًا فَقَدَّمَتِ الضَّبَّ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَرَفَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدَہُ عَنِ الضَّبِّ فَقَالَ خَالِدٌ: أَحْرَامٌ الضَّبُّ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((لَا وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُہُ)) قَالَ خَالِدٌ: فَاجْتَرَرْتُہُ فَأَكَلْتُہُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْظُرُ إِلَيّ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ خالد بن ولید ؓ نے انہیں بتایا کہ وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں میمونہ ؓ کے پاس گئے اور وہ خالد بن ولید کی اور ابن عباس کی خالہ ہیں،انہوں نے ان کے ہاں بھنا ہوا سانڈا پایا،میمونہ ؓ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں وہ پیش کیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سانڈے سے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیا تو خالد ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا سانڈا حرام ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں،لیکن یہ میری قوم کے علاقے میں پایا نہیں جاتا اس لیے میں طبعی طور پر اسے ناپسند کرتا ہوں۔‘‘ خالد ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے اسے اپنے قریب کر لیا اور کھا لیا جبکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میری طرف دیکھ رہے تھے۔متفق علیہ۔