Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4133 (مشکوۃ المصابیح)

[4133] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3815) و ابن ماجہ (3247) وذکرہ البغوي في مصابیح السنۃ (40/3 ح3167) ٭ أبو الزبیر مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي الزُّبيرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((مَا ألقاہُ البحرُ وجزر عَنْہُ الْمَاءُ فَكُلُوہُ وَمَا مَاتَ فِيہِ وَطَفَا فَلَا تَأْكُلُوہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ مُحْيِي السُّنَّةِ: الْأَكْثَرُونَ عَلَی أَنَّہُ مَوْقُوفٌ علی جَابر

ابو زبیر ؒ،جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس چیز کو سمندر باہر (ساحل کی طرف) پھینک دے اور اس سے پانی اتر جائے تو اسے کھاؤ،اور جو اس میں مر جائے اور سطح سمندر پر تیرنے لگے تو اسے مت کھاؤ۔‘‘ ابوداؤد،ابن ماجہ۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔امام محی السنہ ؒ نے فرمایا: اکثر کا یہ مؤقف ہے کہ یہ روایت جابر ؓ پر موقوف ہے۔