Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4138 (مشکوۃ المصابیح)
[4138] سندہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (195/12 ح 3265) [و عبد الرزاق (19617) و أبو داود (5250)] ٭ موسی بن مسلم الطحان شک في وصل الحدیث فالحدیث معلول .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عكرمةَ عَن ابنِ عبَّاسٍ قَالَ: لَا أَعْلَمُہُ إِلَّا رَفَعَ الْحَدِيثَ: أَنَّہُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ وَقَالَ: ((مَنْ تَرَكَہُنَّ خَشْيَةَ ثَائِرٍ فَلَيْسَ مِنَّا)) . رَوَاہُ فِي شَرْحِ السّنة
عکرمہ،ابن عباس ؓ سے روایت کرتے ہیں،عکرمہ نے کہا: میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا کرتے تھے،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے سانپ کے انتقام کے خوف سے انہیں چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔