Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4149 (مشکوۃ المصابیح)
[4149] رواہ البخاري (5471۔ 5472)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن سلمانَ بن عامرٍ الضَّبي قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَہْرِيقُوا عَنْہُ دَمًا وأمِيطوا عَنہُ الْأَذَی)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
سلمان بن عامر ضبی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’لڑکے کے پیدا ہونے پر عقیقہ ہے،اس کی طرف سے خون بہاؤ (جانور ذبح کرو) اور اس سے تکلیف دور کرو (اس کا سر منڈاؤ اور اسے نہلاؤ)۔‘‘ رواہ البخاری۔