Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4151 (مشکوۃ المصابیح)
[4151] متفق علیہ، رواہ البخاري (3909) و مسلم (2146/26)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّہَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ قَالَتْ: فَوَلَدْتُ بِقُبَاءَ ثُمَّ أَتَيْتُ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَوَضَعْتُہُ فِي حِجْرِہِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ فَمَضَغَہَا ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيہِ ثُمَّ حَنَّكَہُ ثُمَّ دَعَا لَہُ وبرك عَلَيْہِ فَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ
اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن زبیر مکہ میں میرے پیٹ میں تھے،انہوں نے کہا،میں نے اسے قبا میں جنم دیا،پھر میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لائی تو میں نے اسے آپ کی گود میں رکھ دیا،پھر آپ نے کھجور منگائی اسے چبایا اور اپنا لعاب دہن لگا کر اسے اس کے منہ میں ڈالا اور گھٹی دی،پھر اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔اور یہ (عبداللہ بن زبیر ؓ) اسلام (ہجرت کے بعد مدینہ) میں پیدا ہونے والے پہلے بچے ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔