Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4154 (مشکوۃ المصابیح)
[4154] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (519) ٭ محمد بن إسحاق بن یسار عنعن و السند منقطع . محمد بن علی بن الحسین لم یدرک علیًا رضي اللہ عنہ و للحدیث شاھد ضعیف عند البیھقي (304/9)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَليّ بن أبي طَالب قَالَ: عَقَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاةٍ وَقَالَ: ((يَا فَاطِمَةُ احْلِقِي رَأْسَہُ وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِہِ فِضَّةً)) فَوَزَنَّاہُ فَكَانَ وَزْنُہُ دِرْہَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْہَمٍ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَإِسْنَادُہُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ لِأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
محمد بن علی بن حسین ؒ،علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن ؓ کی طرف سے ایک بکری ذبح کی،اور فرمایا:’’فاطمہ! اس کا سر مونڈ اور اس کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ کر۔‘‘ چنانچہ ہم نے ان بالوں کا وزن لیا تو ان کا وزن ایک درہم یا درہم سے کم تھا۔ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے،اس کی سند متصل نہیں،کیونکہ محمد بن علی بن حسین کی علی بن ابی طالب سے ملاقات ثابت نہیں۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔