Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4156 (مشکوۃ المصابیح)
[4156] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2842) و النسائي (161/7۔ 164 ح 4217)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنِ الْعَقِيقَةِ فَقَالَ: ((لَا يُحِبُّ اللہُ الْعُقُوقَ)) كَأَنَّہُ كَرِہَ الِاسْمَ وَقَالَ: ((مَنْ وُلِدَ لَہُ وَلَدٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسِكَ عَنْہُ فَلْيَنْسِكْ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَيْنِ وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةً)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ ’’عقوق‘‘ کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ گویا آپ نے یہ نام ناپسند فرمایا،اور فرمایا:’’جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے ذبح کرنا پسند کرے تو وہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔