Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4158 (مشکوۃ المصابیح)
[4158] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2843) و رزین (لم أجدہ) [وصححہ الحاکم علی شرط الشیخین (238/4) ووافقہ الذہبي و لہ شاھد تقدم (4152)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن بُريدةَ قَالَ: كُنَّا فِي الْجَاہِلَيَّةِ إِذَا وُلِدَ لِأَحَدِنَا غلامٌ ذَبَحَ شاةٌ ولطَّخَ رأسَہ بدمہ فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ كُنَّا نَذْبَحُ الشَّاةَ يَوْمَ السَّابِعِ وَنَحْلِقُ رَأْسَہُ وَنُلَطِّخُہُ بِزَعْفَرَانٍ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَزَاد رزين: ونُسمِّيہ
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،دور جاہلیت میں جب ہم میں سے کسی کے ہاں لڑکا پیدا ہوتا تو وہ بکری ذبح کرتا اور اس کے سر پر اس کا خون لگاتا،اور جب اسلام کا ظہور ہوا تو ہم ساتویں روز بکری ذبح کرتے اور اس کا سر مونڈتے اور زعفران لگاتے تھے۔ابوداؤد۔اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: اور ہم اس کا نام رکھتے تھے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و رزین۔