Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4159 (مشکوۃ المصابیح)
[4159] متفق علیہ، رواہ البخاري (5376) و مسلم (2022/108)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن عمر بن أبي سَلمَة قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصفحة. فَقَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ ((سم اللہ وكل يَمِينك وكل مِمَّا يليك))
عمر بن ابی سلمہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر پرورش لڑکا تھا اور (کھانے کے دوران) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف گھومتا تھا،(یہ حرکت دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’اللہ کا نام لے کر اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ متفق علیہ۔