Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4167 (مشکوۃ المصابیح)

[4167] رواہ مسلم (135/ 2033)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَابر قَالَ: النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَحْضُرُ أَحَدَكُمْ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَأْنِہِ حَتَّی يَحْضُرَہُ عِنْدَ طَعَامِہِ فَإِذَا سَقَطَتْ من أحدكُم لقْمَة فَلْيُمِطْ مَا كَانَ بِہَا مِنْ أَذًی ثُمَّ ليأكلہا وَلَا يَدعہَا للشَّيْطَان فَإِذا فرع فليلعق أصَاب فَإِنَّہُ لَا يَدْرِي: فِي أَيِّ طَعَامِہِ يَكُونُ الْبركَة؟ . رَوَاہُ مُسلم

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’شیطان تمہارے ہر معاملے میں،حتی کہ کھانے کے وقت بھی حاضر ہوتا ہے،جب تم میں سے کسی سے لقمہ گر جائے تو وہ اسے صاف کر کے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے،اور جب فارغ ہو جائے تو اپنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔