Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4171 (مشکوۃ المصابیح)
[4171] رواہ البخاري (5413)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سہل بن سعد قَالَ: مَا رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ النَّقِيَّ مِنْ حِينِ ابْتَعَثَہُ اللہُ حَتَّی قَبَضَہُ اللہُ وَقَالَ: مَا رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ مُنْخُلًا مِنْ حِين ابتعثہُ اللہ حَتَّی قبضَہُ قِيلَ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ غَيْرَ مَنْخُولٍ؟ قَالَ: كُنَّا نَطْحَنُہُ وَنَنْفُخُہُ فَيَطِيرُ مَا طَارَ وَمَا بَقِي ثريناہ فأكلناہ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے،جب سے اللہ نے انہیں مبعوث فرمایا زندگی بھر نہ میدہ کی روٹی دیکھی اور نہ چھلنی،ان سے دریافت کیا گیا،تم پھر بِن چھنے جَو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہم اس کا آٹا بناتے اور پھونک مارتے جو چیز اڑنی ہوتی وہ اڑ جاتی،اور جو باقی رہ جاتا ہم اسے گھوندھ کر روٹی بناتے اور اسے کھا لیتے تھے۔رواہ البخاری۔