Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4180 (مشکوۃ المصابیح)
[4180] متفق علیہ، رواہ البخاري (2092) و مسلم (2041/144)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ خَيَّاطًا دَعَا النَّبِيَّ ﷺ لِطَعَامٍ صَنَعَہُ فَذَہَبْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَرَّبَ خُبْزَ شَعِيرٍ وَمَرَقًا فِيہِ دُبَّاءُ وَقَدِيدٌ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيِ الْقَصْعَةِ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدباءَ بعد يومِئذٍ
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک درزی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے پر مدعو کیا جو کہ اس نے (خصوصی طور پر) تیار کیا تھا،میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گیا،اس نے جو کی روٹی اور شوربا پیشِ خدمت کیا جس میں کدو اور خشک کیے ہوئے گوشت کے ٹکڑے تھے،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پلیٹ کے کناروں میں کدو تلاش کرتے ہوئے دیکھا،چنانچہ میں اس روز سے کدو پسند کرتا ہوں۔متفق علیہ۔