Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4181 (مشکوۃ المصابیح)

[4181] متفق علیہ، رواہ البخاري (208) و مسلم (355/93)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَمْرو بنِ أُميَّةَ أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ يحتزمن كتف الشَّاة فِي يَدِہِ فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَأَلْقَاہَا وَالسِّكِّينَ الَّتِي يَحْتَزُّ بِہَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَلَمْ يتَوَضَّأ

عمرو بن امیہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ بکری کی دستی آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ اس سے کاٹ کر تناول فرما رہے ہیں۔اتنے میں آپ کو نماز کے لیے آواز دی گئی تو آپ نے اس (دستی) کو اور اس چھری کو جس کے ساتھ آپ کاٹ رہے تھے رکھ دیا،پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی،اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (نیا) وضو نہیں فرمایا۔متفق علیہ۔