Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4184 (مشکوۃ المصابیح)

[4184] متفق علیہ، رواہ البخاري (5708) و مسلم (2049/157، 160/ 2049)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن سعيد بنِ زيدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُہَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: ((مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أنزلَ اللہُ تَعَالَی علی مُوسَی عَلَيْہِ السَّلَام))

سعید بن زید ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کھنبی مَن (بنی اسرائیل کے من و سلویٰ) کی نوع میں سے ہے،اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔‘‘ بخاری،مسلم۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے:’’وہ (کھنبی) اس مَن میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ ؑ پر نازل فرمایا تھا۔‘‘ متفق علیہ۔