Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4186 (مشکوۃ المصابیح)
[4186] متفق علیہ، رواہ البخاري (5443) و مسلم (2050/163)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِمَرِّ الظَّہْرَانِ نَجْنِي الْكَبَاثَ فَقَالَ: ((عَلَيْكُم بالأسْوَدِ مِنْہُ فإِنَّہ أَطْيَبُ)) فَقِيلَ: أَكُنْتَ تَرْعَی الْغَنَمَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ وہلْ منْ نبيٍّ إِلاَّ رعاہا؟))
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،ہم (مکہ کے قریب) مرالظہران کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے،ہم پیلو چن رہے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان میں سے سیاہ رنگ کی چنو کیونکہ وہ زیادہ اچھی ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا،کیا آپ بکریاں چرایا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اور ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔