Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4192 (مشکوۃ المصابیح)

[4192] متفق علیہ، رواہ البخاري (6458) و مسلم (26/ 2972)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہَا قَالَتْ: كَانَ يَأْتِي عَلَيْنَا الشَّہْرُ مَا نُوقِدُ فِيہِ نَارًا إِنَّمَا ہُوَ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلَّا أَنْ يُؤْتَی بِاللُّحَيْمِ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہم پر ایسا مہینہ بھی آتا ہے کہ ہم اس میں (چولہے میں) آگ نہیں جلاتے تھے،ہمارا کھانا صرف کھجور اور پانی ہوتا تھا،البتہ کہیں سے تھوڑا سا گوشت آ جاتا تھا۔متفق علیہ۔