Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4219 (مشکوۃ المصابیح)
[4219] صحیح، رواہ الترمذي (1860 وقال: حسن غریب) و أبو داود (3852) و ابن ماجہ (3297)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِہِ غَمَرٌ لَمْ يَغْسِلْہُ فَأَصَابَہُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْن مَاجَہ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کے ہاتھ پر چکنائی لگی ہو اور وہ اسے دھوئے بغیر سو جائے پھر کوئی چیز اسے کاٹ لے تو وہ شخص اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔