Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4224 (مشکوۃ المصابیح)
[4224] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3875) ٭ فیہ عبد اللہ بن أبي نجیح مدلس و عنعن و في سماع مجاھد من سعد بن أبي وقاص نظر و فیہ علۃ أخری .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سعدٍ قَالَ: مَرِضْتُ مَرَضًا أَتَانِي النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُنِي فَوَضَعَ يَدَہُ بَيْنَ ثَدْيِيَّ حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَہَا عَلَی فُؤَادِي وَقَالَ: ((إِنَّكَ رجلٌ مفْؤودٌ ائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ أَخَا ثَقِيفٍ فَإِنَّہُ رجل يتطبب فليأخذ سبع تمرات منم عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ فَلْيَجَأْہُنَّ بِنَوَاہُنَّ ثُمَّ لِيَلُدَّكَ بِہِنَّ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سعد ؓ بیان کرتے ہیں،میں شدید بیمار ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا جس سے میں نے اپنے دل پر اس کی ٹھنڈک محسوس کی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم تو دل کے مریض ہو،تم حارث بن کلدہ ثقفی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبیب آدمی ہے۔وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر انہیں گھٹلیوں سمیت کوٹ ڈالے،پھر وہ تجھے کھلا دے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔