Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4225 (مشکوۃ المصابیح)

[4225] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1843) و أبو داود (3836)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَأْكُلُ الْبِطِّيخَ بِالرُّطَبِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: وَيَقُولُ: ((يَكْسِرُ حَرَّ ہَذَا بِبَرْدِ ہَذَا وَبَرْدَ ہَذَا بِحَرِّ ہَذَا)) . وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: ہَذَا حَدِيث حسن غَرِيب

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔ترمذی۔امام ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے:’’اس کی حرارت اس کی ٹھنڈک سے کم ہو جاتی اور اس کی ٹھنڈک اس کی حرارت سے کم ہو جاتی ہے۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔