Mishkaat ul Masabeeh Hadith 917 (مشکوۃ المصابیح)

[917] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (2/ 119 ح 6000)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْہِ عَلَی رُكْبَتَيْہِ وَأَشَارَ بِأُصْبُعِہِ وَأَتْبَعَہَا بَصَرَہُ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَہِيَ أَشَدُّ عَلَی الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ)) . يَعْنِي السبابَة. رَوَاہُ أَحْمد

نافع ؓ بیان کرتے ہیں،جب عبداللہ بن عمر ؓ (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھتے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے،انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اس (اشارے یا انگلی) پر رکھتے،پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ یعنی انگشت شہادت شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد۔