Mishkaat ul Masabeeh Hadith 942 (مشکوۃ المصابیح)
[942] متفق علیہ، رواہ البخاري (834) و مسلم (48/ 2075)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِہِ فِي صَلَاتِي قَالَ: ((قُلْ اللہُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عنْدك وارحمني إِنَّك أَنْت الغفور الرَّحِيم))
ابوبکر صدیق ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی دعا سکھائیں جو میں اپنی نماز میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کہو،اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے،تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخش سکتا،سو اپنی جناب سے مجھے بخش دے،اور مجھ پر رحم فرما،بے شک تو ہی بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ متفق علیہ۔