Mishkaat ul Masabeeh Hadith 946 (مشکوۃ المصابیح)
[946] متفق علیہ، رواہ البخاري (852) و مسلم (59/ 707)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَجْعَلْ أَحَدُكُمْ لِلشَّيْطَانِ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِہِ يَرَی أَنَّ حَقًّا عَلَيْہِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِہِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَثِيرًا يَنْصَرِفُ عَن يسَارہ
عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز سے شیطان کے لیے حصہ نہ بنائے او اس طرح کہ وہ سمجھے کہ (سلام پھیرنے کے بعد) صرف دائیں طرف ہی سے رخ بدلے گا،حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اکثر اپنی بائیں جانب سے پھرتے تھے۔متفق علیہ۔