Mishkaat ul Masabeeh Hadith 948 (مشکوۃ المصابیح)

[948] رواہ البخاري (866) حدیث جابر بن سمرۃ: یأتي (4747)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أم سَلمَة قَالَتْ: إِنَّ النِّسَاءَ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ كُنَّ إِذَا سَلَّمْنَ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ قُمْنَ وَثَبَتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَمَنْ صَلَّی مِنَ الرِّجَالِ مَا شَاءَ اللہُ فَإِذَا قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَامَ الرِّجَالُ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ فِي بَاب الضحك إِن شَاءَ اللہ تَعَالَی

ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دور میں جب خواتین فرض نماز سے سلام پھیرتیں تو وہ کھڑی ہو (کر فوراً چلی) جاتیں،جبکہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے ساتھ نماز پڑھنے والے صحابہ،جب تک اللہ چاہتا،بیٹھے رہتے،پس جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوتے تو پھر صحابہ کرام ؓ بھی کھڑے ہوتے۔رواہ البخاری۔ہم جابر بن سمرہ ؓ سے مروی حدیث ان شاء اللہ ’’باب الضحک‘‘ میں ذکر کریں گے۔