Mishkaat ul Masabeeh Hadith 967 (مشکوۃ المصابیح)

[967] رواہ مسلم (146 / 597)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ سَبَّحَ اللہَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَحَمَدَ اللہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَكَبَّرَ اللہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ فَتِلْكَ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ وَقَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ غُفِرَتْ خَطَايَاہُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ ((سبحان اللہ)) تنتیس مرتبہ ((الحمدللہ)) اور تینتیس مرتبہ ((اللہ اکبر)) کہا پس یہ ننانوے ہوئے،اور:’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کے لیے بادشاہت ہے،اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے‘‘ سے سو پورا کر لیا تو اس کے گناہ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں تو بھی معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔