Mishkaat ul Masabeeh Hadith 987 (مشکوۃ المصابیح)
[987] متفق علیہ، رواہ البخاري (461) و مسلم (39/ 541)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ تَفَلَّتَ الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ صَلَاتِي فَأَمْكَنَنِي اللہُ مِنْہُ فَأَخَذْتُہُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَرْبِطَہُ عَلَی سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّی تَنْظُرُوا إِلَيْہِ كُلُّكُمْ فَذَكَرْتُ دَعْوَةَ أَخِي سُلَيْمَانَ: (رَبِّ ہَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي) فَرَدَدْتُہُ خَاسِئًا
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’گزشتہ رات اچانک ایک سرکش جن آیا تاکہ میری نماز خراب کر دے،لیکن اللہ نے مجھے اس پر اختیار عطا فرمایا تو میں نے اسے مسجد کے ستون کے ساتھ باندھنے کا ارادہ کیا حتیٰ کہ تم سب اسے دیکھ لیتے،تو پھر مجھے میرے بھائی سلیمان ؑ کی دعا یاد آ گئی: میرے رب! مجھے ایسی بادشاہت عطا فرما جو میرے بعد کسی اور کے لائق نہ ہو،پس میں نے اسے ذلیل کر کے بھگا دیا۔‘‘ متفق علیہ۔