Mishkaat ul Masabeeh Hadith 988 (مشکوۃ المصابیح)
[988] متفق علیہ، رواہ البخاري (684) [الروایۃ الأولٰی] 1203 [الروایۃ الثانیۃ] و مسلم (102/ 421)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ((مَنْ نَابَہُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِہِ فَلْيُسَبِّحْ فَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ)) وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: ((التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ والتصفيق للنِّسَاء))
سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کو نماز میں کوئی عارضہ پیش آ جائے تو وہ ’’سبحان اللہ‘‘ کہے،ہاتھ پر ہاتھ مارنا تو خواتین کے لیے ہے۔‘‘ متفق علیہ۔اور ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے جبکہ ہاتھ پر ہاتھ مارنا خواتین کے لیے ہے۔‘‘