Jamia al-Tirmidhi Hadith 1002 (سنن الترمذي)

[1002]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَہْلِہِ عَلَيْہِ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِہَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ الْبُكَاءَ عَلَی الْمَيِّتِ قَالُوا الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَہْلِہِ عَلَيْہِ وَذَہَبُوا إِلَی ہَذَا الْحَدِيثِ و قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ أَرْجُو إِنْ كَانَ يَنْہَاہُمْ فِي حَيَاتِہِ أَنْ لَا يَكُونَ عَلَيْہِ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ

عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میت کو اس کے گھروالوں کے اس پر رونے کی وجہ سے عذاب دیاجاتاہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کی ایک جماعت نے میت پر رونے کو مکروہ(تحریمی) قراردیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میت کو اس پررونے کی وجہ سے عذاب دیاجاتاہے۔اور وہ اسی حدیث کی طرف گئے ہیں،۴-اورابن مبارک کہتے ہیں: مجھے امید ہے کہ اگروہ (میت) اپنی زندگی میں لوگوں کو اس سے روکتارہا ہو تو اس پراس میں سے کچھ نہیں ہوگا۔