Jamia al-Tirmidhi Hadith 1017 (سنن الترمذي)
[1017]إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2296،4178)
مسلم الأعور: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَشْہَدُ الْجَنَازَةَ وَيَرْكَبُ الْحِمَارَ وَيُجِيبُ دَعْوَةَ الْعَبْدِ وَكَانَ يَوْمَ بَنِي قُرَيْظَةَ عَلَی حِمَارٍ مَخْطُومٍ بِحَبْلٍ مِنْ لِيفٍ عَلَيْہِ إِكَافٌ مِنْ لِيفٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُسْلِمٍ عَنْ أَنَسٍ وَمُسْلِمٌ الْأَعْوَرُ يُضَعَّفُ وَہُوَ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ تُكُلِّمَ فِيہِ وَقَدْ رَوَی عَنْہُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مریض کی عیادت کرتے،جنازے میں شریک ہوتے،گدھے کی سواری کرتے اور غلام کی دعوت قبول فرماتے تھے۔بنوقریظہ ۱؎ والے دن آپ ایک ایسے گدھے پر سوار تھے،جس کی لگام کھجور کی چھال کی رسی کی تھی،اس پر زین بھی چھال ہی کی تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ہم اس حدیث کوصرف مسلم کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ انس سے روایت کرتے ہیں۔اور مسلم اعور ضعیف گردانے جاتے ہیں۔یہی مسلم بن کیسان مُلائی ہیں،جس پرکلام کیاگیا ہے،ان سے شعبہ اور سفیان نے روایت کی ہے۔