Jamia al-Tirmidhi Hadith 1018 (سنن الترمذي)

[1018]صحیح

مشکوۃ المصابیح (5963)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اخْتَلَفُوا فِي دَفْنِہِ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ شَيْئًا مَا نَسِيتُہُ قَالَ مَا قَبَضَ اللہُ نَبِيًّا إِلَّا فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي يُحِبُّ أَنْ يُدْفَنَ فِيہِ ادْفِنُوہُ فِي مَوْضِعِ فِرَاشِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُلَيْكِيُّ يُضَعَّفُ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ فَرَوَاہُ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَيْضًا

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ کی تدفین کے سلسلے میں لوگوں میں اختلاف ہوا ۱؎ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ سے ایک ایسی بات سنی ہے جو میں بھولا نہیں ہوں،آپ نے فرمایا: جتنے بھی نبی ہوئے ہیں اللہ نے ان کی روح وہیں قبض کی ہے جہاں وہ دفن کیاجاناپسندکرتے تھے (اس لیے) تم لوگ انہیں ان کے بسترہی کے مقام پردفن کرو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،عبدالرحمٰن بن ابی بکر ملیکی اپنے حفظ کے تعلق سے ضعیف گردانے جاتے ہیں،۲-یہ حدیث اس کے علاوہ طریق سے بھی مروی ہے۔ابن عباس نے ابوبکر صدیق سے اور انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔