Jamia al-Tirmidhi Hadith 1033 (سنن الترمذي)

[1033]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ حَمْزَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی سُہَيْلِ ابْنِ بَيْضَاءَ فِي الْمَسْجِدِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالَ الشَّافِعِيُّ قَالَ مَالِكٌ لَا يُصَلَّی عَلَی الْمَيِّتِ فِي الْمَسْجِدِ و قَالَ الشَّافِعِيُّ يُصَلَّی عَلَی الْمَيِّتِ فِي الْمَسْجِدِ وَاحْتَجَّ بِہَذَا الْحَدِيثِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سہیل بن بیضاء ۱؎ کی صلاۃِجنازہ مسجد میں پڑھی ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-بعض اہل علم کا اسی پرعمل ہے،۳-شافعی کا بیان ہے کہ مالک کہتے ہیں: میت پرصلاۃِجنازہ مسجد میں نہیں پڑھی جائے گی،۴-شافعی کہتے ہیں: میت پرصلاۃِجنازہ مسجدمیں پڑھی جاسکتی ہے،اور انہوں نے اسی حدیث سے دلیل پکڑی ہے۔