Jamia al-Tirmidhi Hadith 1058 (سنن الترمذي)

[1058]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مُرَّ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيْہَا خَيْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَجَبَتْ ثُمَّ قَالَ أَنْتُمْ شُہَدَاءُ اللہِ فِي الْأَرْضِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا،لوگوں نے اس کی تعریف کی ۱؎ تورسول اللہ ﷺ نے فرمایا:(جنت) واجب ہوگئی پھر فرمایا: تم لوگ زمین پر اللہ کے گواہ ہو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عمر،کعب بن عجرہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں