Jamia al-Tirmidhi Hadith 1074 (سنن الترمذي)

[1074]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ وَأَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْن أَبِي ہِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ إِلَّا وَقَاہُ اللہُ فِتْنَةَ الْقَبْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ قَالَ وَہَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُہُ بِمُتَّصِلٍ رَبِيعَةُ بْنُ سَيْفٍ إِنَّمَا يَرْوِي عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَلَا نَعْرِفُ لِرَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ سَمَاعًا مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو مرتا ہے،اللہ اسے قبر کے فتنے سے محفوظ رکھتاہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اس حدیث کی سند متصل نہیں ہے،ربیعہ بن سیف ابوعبدالرحمٰن حبلی سے روایت کرتے ہیں اور وہ عبداللہ بن عمرو سے۔اورہم نہیں جانتے کہ ربیعہ بن سیف کی عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے سماع ہے یا نہیں۔