Jamia al-Tirmidhi Hadith 1086 (سنن الترمذي)

[1086]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ عَلَی دِينِہَا وَمَالِہَا وَجَمَالِہَا فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: عورت سے نکاح اس کی دین داری،اس کے مال اور اس کی خوب صورتی کی وجہ سے کیاجاتا ہے ۱؎ لیکن تو دین دار(عورت)سے نکاح کولازم پکڑلو ۲؎ تمہارے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں ۳؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عوف بن مالک،ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا،عبداللہ بن عمرو،اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم سے احادیث آئی ہیں۔