Jamia al-Tirmidhi Hadith 1087 (سنن الترمذي)

[1087]صحیح

مشکوۃ المصابیح (3107)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ ہُوَ الْأَحْوَلُ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِيِّ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّہُ خَطَبَ امْرَأَةً فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ انْظُرْ إِلَيْہَا فَإِنَّہُ أَحْرَی أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا وَفِي الْبَاب عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ وَجَابِرٍ وَأَبِي حُمَيْدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَی ہَذَا الْحَدِيثِ وَقَالُوا لَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْہَا مَا لَمْ يَرَ مِنْہَا مُحَرَّمًا وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَمَعْنَی قَوْلِہِ أَحْرَی أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا قَالَ أَحْرَی أَنْ تَدُومَ الْمَوَدَّةُ بَيْنَكُمَا

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک عورت کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا،تونبی اکرمﷺ نے فرمایا:تم اسے دیکھ لو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-ا س باب میں محمد بن مسلمہ،جابر،ابوحمید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں،وہ کہتے ہیں:اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں جب وہ اس کی کوئی ایسی چیزنہ دیکھے جس کا دیکھنا حرام ہے۔یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے،۴-اور اَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا کے معنی یہ ہیں کہ یہ تم دونوں کے درمیان محبت پیداکرنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔