Jamia al-Tirmidhi Hadith 1187 (سنن الترمذي)
[1187]صحیح
مشکوۃ المصابیح (3279)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَنْبَأَنَا بِذَلِكَ بُنْدَارٌ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ سَأَلَتْ زَوْجَہَا طَلَاقًا مِنْ غَيْرِ بَأْسٍ فَحَرَامٌ عَلَيْہَا رَائِحَةُ الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَيُرْوَی ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ وَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ أَيُّوبَ بِہَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَرْفَعْہُ
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس عورت نے بغیر کسی بات کے اپنے شوہر سے طلاق طلب کی تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اور یہ عن ایوب،عن ابی قلابۃ،عن ابی اسماء،عن ثوبان کے طریق سے بھی روایت کی جاتی ہے،۳-بعض نے ایوب سے اسی سند سے روایت کی ہے لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔