Jamia al-Tirmidhi Hadith 1188 (سنن الترمذي)
[1188]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَمِّہِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْمَرْأَةَ كَالضِّلَعِ إِنْ ذَہَبْتَ تُقِيمُہَا كَسَرْتَہَا وَإِنْ تَرَكْتَہَا اسْتَمْتَعْتَ بِہَا عَلَی عِوَجٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَسَمُرَةَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَإِسْنَادُہُ جَيِّدٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورت کی مثال پسلی کی ہے ۱؎ اگر تم اسے سیدھا کرنے لگوگے توتوڑ دوگے اورا گر اسے یوں ہی چھوڑے رکھاتو ٹیڑھ کے باوجودتم اس سے لطف اندوز ہوگے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے اوراس کی سند جید ہے،۲-اس باب میں ابوذر،سمرہ،اورام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں۔